تلنگانہ
سینر صحافی محمد عمران جگتیال ملت اسلامیہ سنٹرل کمیٹی کے الیکشن کمشنر مقرر
جگتیال، 14 مارچ: جگتیال کی جامع مسجد میں مسلم مذہبی قائدین اور مسلم سنٹرل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سینئر صحافی محمد عمران کو متفقہ طور پر سنٹرل مسلم کمیٹی کا الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا۔
اس موقع پر نو منتخب کمشنر محمد عمران کی مذہبی قائدین نے شال پوشی کر کے تہنیت پیش کی۔
تقریب میں سنٹرل مسلم کمیٹی کے صدر محمد باہری، جنرل سکریٹری نعیم الدین منظور، عبدالساجد، عقیل الدین جاوید، پٹواری ساجد، پٹواری مجاہد، میونسپل وائس چیئرمین منّا، کونسلرس کمال، ایوب خان، افروز، اہل حدیث جگتیال کمیٹی کے صدر عبدالرشید، جماعت اسلامی کے قائدین عمادالدین، توحید علی اور صحافی موسیٰ، حیدر علی، عادل، فضل سمیت دیگر افراد شریک تھے۔




