انٹر نیشنل

متحدہ عرب امارات میں ایک اور ڈرون حملہ، ام القوین کی عمارت نشانہ

نئی دہلی: متحدہ عرب امارات کے شہر ام القوین میں ایک ڈرون حملے کے بعد ایک عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ یہ شہر آبادی کے لحاظ سے متحدہ عرب امارات کا سب سے چھوٹا علاقہ سمجھا جاتا ہے۔

 

حکام کے مطابق اس واقعے میں اب تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے ایران کی جانب سے ہونے والے حملوں کے حوالے سے تازہ معلومات جاری کی ہیں

 

۔ وزارت کے مطابق ان حملوں میں اب تک مجموعی طور پر سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں اماراتی مسلح افواج کے دو اہلکار جبکہ پانچ عام شہری شامل ہیں۔وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شہریوں کا تعلق پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش اور فلسطین سے ہے۔ اس کے علاوہ ان حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 145 بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button