انٹر نیشنل

امریکی وزراء کی رہائش گاہوں کے گرد پراسرار ڈرون کی پروازیں، سیکیورٹی الرٹ

امریکہ میں سیکیورٹی صورتحال اس وقت تشویشناک ہو گئی ہے جب وزرا اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کی رہائش گاہوں کے قریب ڈرونز کی پروازوں نے ہلچل مچا دی ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کی رہائش گاہوں کے اطراف مشتبہ ڈرونز دیکھے گئے، جس کے بعد انٹیلی جنس ادارے الرٹ ہو گئے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق ورجینیا میں واقع ایک حساس فضائیہ کے اڈے کے قریب بھی گزشتہ چند دنوں سے رات کے اوقات میں تقریباً 20 ڈرونز جھنڈ کی صورت میں کم بلندی پر پرواز کرتے دیکھے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ڈرونز عام کمرشل ڈرونز کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیز رفتار ہیں، جس کی وجہ سے انہیں روکنا مشکل ہو رہا ہے۔

 

ان ڈرونز کو کون اور کہاں سے کنٹرول کر رہا ہے، اس بارے میں تاحال کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ واقعے کے بعد امریکی تحقیقاتی اداروں اور محکمۂ دفاع نے اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

حکام اس پہلو سے بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا ایران یا دیگر غیر ملکی طاقتیں اہم امریکی رہنماؤں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ان ڈرونز کا استعمال کر رہی ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران امریکی سرزمین پر اس نوعیت کی سرگرمیاں سامنے آنا تشویش کا باعث بن گیا ہے، اور یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ آیا یہ محض نگرانی ہے یا کسی ممکنہ حملے کی تیاری۔

متعلقہ خبریں

Back to top button