ایران کی پوری قیادت کو ختم کر دیا گیا ایران کی پوری قیادت کو ختم کر دیا گیا ہے، سپریم رہنما مجتبیٰ خامنہ ای بھی مارے گئے: ٹرمپ کا دعویٰ

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم رہنما مجتبیٰ خامنہ ای کے بارے میں ایک بار پھر بیان دیا ہے۔ انہوں نے میامی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کہا کہ ایران کی پوری قیادت کو ختم کر دیا گیا ہے
اور ممکن ہے کہ مجتبیٰ بھی ہلاک ہو چکے ہوں۔ٹرمپ نے کہا ’’ایران کی اعلیٰ قیادت اور اس کی فوجی طاقت تباہ ہو چکی ہے۔ ان کے رہنما مارے جا چکے ہیں۔ اب ان کے پاس کوئی سپریم لیڈر نہیں ہے وہ مر چکے ہیں۔
ان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آ رہا اس لیے یا تو وہ ہلاک ہو چکے ہیں یا ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔‘‘
مشرقِ وسطیٰ میں شدید جنگ جاری ہے۔ ایسے میں سپریم لیڈر منتخب ہونے والے مجتبیٰ خامنہ ای کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور نہ ہی وہ عوام کے سامنے نظر آئے ہیں جس کے باعث
ان کی صحت کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کے تناظر میں ایک بار پھر کہا کہ انہوں نے آٹھ جنگیں روکیں۔ انہوں نے خود کو ایک امن کا پیامبر بھی قرار دیا اور کہا
’’میں چاہتا ہوں کہ میری پہچان ایک امن کے سفیر کے طور پر ہو۔ ہو سکتا ہے ابھی ایسا محسوس نہ ہو لیکن میں واقعی امن کا پیامبر ہوں۔‘‘



