ایران کا میزائل حملہ۔ اسرائیلی انڈسٹریل کامپلیکس میں آگ بھڑک اٹھی۔ لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

نئی دہلی: اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی میزائل حملے کے بعد ملک کے جنوبی علاقے صحرائے نقب میں واقع ایک صنعتی مقام پر آگ بھڑک اٹھی۔زرعی کیمیکلز بنانے والی کمپنی ADAMA نے تصدیق کی ہے کہ
اس کا جنوبی اسرائیل میں واقع مکتیشم پلانٹ ایرانی میزائل حملے میں متاثر ہوا۔یہ پلانٹ نیوت ہوواف کے صنعتی علاقے میں واقع ہے۔کمپنی کے مطابق فیکٹری یا تو براہ راست میزائل سے یا میزائل کے ملبے سے متاثر ہوئی
تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اڈاما جو چینی کمپنی سنگینٹا گروپ کا حصہ ہے نے کہا کہ نقصان کی نوعیت کا ابھی مکمل اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔اسرائیل کے سرکاری میڈیا ادارے کان چینل 12 اور ٹائمز آف اسرائیل
کی جانب سے جاری کردہ ویڈیوس میں ایک صنعتی کامپلیکس سے دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔حکام جنوبی اسرائیل کے نیوت ہوواف صنعتی علاقے میں واقع ایک فیکٹری پر ایرانی میزائل حملے کے بعد خطرناک کیمیائی مادے
کے اخراج کے امکان کا جائزہ لے رہے ہیں۔فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ فیکٹری میں کیمیکل ذخیرہ کرنے والے نقصان زدہ یونٹس کو بند کرنے اور محفوظ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ جنوبی ڈسٹرکٹ کے فائر سروس کے
نائب سربراہ، ایتزک لیوی کے مطابق، لیک ہونے والا مادہ ممکنہ طور پر زرعی زہریلا کیمیکل (پیسٹیسائڈ) ہے۔تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ فیکٹری اور قریبی صنعتی یونٹس کے عملے کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا
ہے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ علاقے کے قریب نہ جائیں جبکہ قریبی رہائشیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہیں کھڑکیاں بند رکھیں اور سیکیورٹی و ریسکیو حکام کی
ہدایات پر عمل کریں جب تک صورتحال مکمل طور پر واضح نہ ہو جائے۔



