تلنگانہ

بی آر ایس کی تائید سے ضلع نرمل خانہ پور میونسپل پر بی جے پی کا قبضہ۔ بی آر ایس کے شعیب نائب صدر نشین 

خانہ پور: ریاست تلنگانہ نرمل ضلع کے خانہ میونسپل چیئرمین انتخابات کا تناؤ ختم ہو گیا۔ چیئرمین کے طور پر بی جے پی کی امیدوار انکم مونیکا کو منتخب کیا گیا۔

 

ان کے حق میں بی جے پی۔بی آر ایس کے کونسلرزسنے ووٹ دیا۔ نائب چیئرمین کے طور پر بی آر ایس کے امیدوار محمد شعیب کو منتخب کیا گیا۔ خانہ پور میونسپلٹی میں جملہ 12 کونسلرس کی نشستیں ہیں۔

 

حالیہ انتخابات میں بی آر ایس نے 4، بی جے پی نے 4، کانگریس نے 3 اور آزاد امیدوار نے ایک نشست جیتی۔ آزاد امیدوار اور ایکس آفیشیو ووٹ کے ساتھ کانگریس کی طاقت پانچ تک پہنچ گئی۔ تاہم بی آر ایس نے بی جے پی کی حمایت کا اعلان کیا

 

جس سے بی جے پی امیدوار کے حق میں سات ممبران نے ووٹ دیا جس کے ساتھ ہی انتخابی عہدیداروں نے مونیکا کے منتخب ہونے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button