انٹر نیشنل

ایران اور امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے : وزیر اعظم پاکستان

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ریاستہائے متحدہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں، جو لبنان سمیت تمام مقامات پر فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہے

 

۔وزیر اعظم نے اپنے بیان میں اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام خطے میں امن و استحکام کے قیام کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے ایران اور امریکہ کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے دانشمندی اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے

 

۔شہباز شریف نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک کے وفود کو 10 اپریل  بروز جمعہ اسلام آباد مدعو کیا گیا ہے، جہاں تمام تصفیہ طلب امور کے مستقل حل کے لیے باضابطہ مذاکرات کیے جائیں گے۔

 

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ "اسلام آباد مذاکرات” کامیاب رہیں گے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کی راہ ہموار ہوگی، جبکہ آنے والے دنوں میں مزید مثبت پیش رفت متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button