تلنگانہ

تیسری جماعت کے طالب علم کی ہارٹ اٹیک سے موت – تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں افسوسناک واقعہ

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دل کا دورہ پڑنے سے تیسری جماعت کے ایک طالب علم کی موت ہو گئی۔

 

یہ افسوسناک واقعہ جگتیال رورل منڈل کے پورنڈلا گاؤں میں پیش آیا، جہاں گاؤں کے زرعی کھیت میں واقع شیو مندر میں مفت اجتماعی کھانے کا پروگرام جاری تھا۔ اسی دوران نیشنت نامی طالب علم اچانک بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑا۔

 

موقع پر موجود افراد فوری طور پر حرکت میں آئے اور بچے کو قریبی پرائیویٹ ہاسپٹل منتقل کرنے کی کوشش کی، تاہم راستے میں ہی اس نے دم توڑ دیا۔اس واقعہ سے گاؤں میں غم کی فضا چھا گئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button