انٹر نیشنل

جنگ بندی کے بعد تیل کی قیمتوں میں واضح کمی

نئی دہلی: امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی گئی،جبکہ دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں مثبت رجحان سامنے آیا۔

 

عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 13 فیصد کم ہو کر 94.80 ڈالر فی بیرل تک آ گئی۔ تاہم یہ قیمتیں اب بھی 28 فروری کو تنازع شروع ہونے سے پہلے کی سطح سے زیادہ ہیں جب فی بیرل قیمت تقریباً 70 ڈالر تھی۔یاد رہے کہ ایران کی جانب سے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث

 

مشرق وسطیٰ سے تیل اور گیس کی ترسیل شدید متاثر ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں ایندھن کی قیمتیں بڑھ گئی تھیں۔ چہارشنبہ کی صبح ایشیا پیسفک خطے کی بڑی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی تیزی دیکھی گئی۔ جاپان کے نکی 225 میں 5 فیصد، جنوبی کوریا کے کوسپی میں تقریباً 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں

 

2.8 فیصد جبکہ آسٹریلیا کی مارکیٹ میں 2.7 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی رہی جہاں 12 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا،جو مجموعی طور پر تقریباً 8 فیصد بنتا ہے۔

 

اس غیر معمولی تیزی کے باعث ایک گھنٹے کے لیے ٹریڈنگ عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔ اسی دوران ہندوستان میں بھی اسٹاک مارکٹ میں عارضی جنگ بندی کے اثرات دیکھے گئے مارکٹ میں اچھال کا رجحان دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button