"جو کبھی دھمکیاں دیتا تھا آج خوفزدہ ہے: اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو

نئی دہلی: ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی ناکامی پر اسرائیل کے وزیرِاعظم نتن یاہو نے ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو روکنے کی کوششوں میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے غزہ میں حماس، لبنان میں حزب اللہ، شام میں اسد حکومت، عراق میں مسلح گروہوں اور یمن میں حوثیوں کے ذریعے اسرائیل کو گھیرنے کی کوشش کی۔ لیکن امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ افواج نے
ایران کی طاقت کو کمزور کر دیا ہے۔نتن یاہو نے کہا کہ جو ایرانی حکمران کبھی اسرائیل کو مکمل تباہی کی دھمکیاں دیتے تھے، آج وہ خوف کے عالم میں اپنی بقا کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس جنگ میں اسرائیل
پہلے ہی تاریخی کامیابیاں حاصل کر چکا ہے، لیکن یہ لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی۔ مستقبل میں ایران پر مزید حملے ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا۔ان کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنا اور اسے دوبارہ کبھی
جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا اسرائیل کا بنیادی ہدف ہے۔دوسری جانب ایران کے وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اگرچہ پاکستان میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے لیکن ایران مستقبل میں
دوبارہ بات چیت کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایک ہی ملاقات میں معاہدہ ہو جانا حقیقت پسندانہ توقع نہیں تھی۔



