انٹر نیشنل

امریکہ، آسٹریلیا اور یورپی ممالک کے عازمین کے لیے ’نسک حج‘ پورٹل 

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی وزارت حج عازمین کی خدمات میں اضافہ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے وزارت حج و عمرہ نے امریکہ، آسٹریلیا اور یورپی ممالک سے حج پر آمد کی کارروائی کو آسان بنانے کے لیے بدھ کو ’نسک حج‘

hajj.nusuk.sa پورٹل جاری کیا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ’نسک حج‘ پورٹل کے ذریعے آسٹریلیا، امریکہ اور یورپ کے 58 سے زیادہ ممالک کے عازمین حج بکنگ اور رجسٹریشن آسانی سے کرا سکیں گے حج پیکج کی رقم بھی آن لائن ادا کی جا سکے گی۔

’نسک حج‘ کے ذریعے رہائش، کھانے پینے، ہوائی جہاز کے ٹکٹ، رہنمائی اور ٹرانسپورٹ جیسی خدمات کے پیکج بھی حاصل کیے جا سکیں گے۔’نسک حج‘ میں یہ خصوصیت بھی رکھی گئی ہے کہ اس کے ذریعے عازمین حج اسلام کے پانچویں رکن کی ادائیگی سے متعلق معلومات بھی حاصل کر سکیں۔

وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ پورٹل میں سات زبانوں کی سہولت دی گئی ہے۔پہلے مرحلے میں امیدوار پروفائل قائم کریں گے اس میں اپنے بارے میں تمام مطلوبہ معلومات درج کریں گے۔دوسرے مرحلے میں حج کرنے کے امیدوار مطلوبہ سہولیات دریافت کرکے بکنگ کرا سکیں گے۔ اس حوالے سے انہیں مطلوبہ دستاویزات اور کاغذات منسلک کرنا ہوں گے۔

وزارت نے بتایا کہ پیکج کی رقم، ویزا اور ماسٹرکارڈ، بینک ٹرانسفر اورعازمین حج کے ملکوں میں موجود سروسزسینٹر کے ذریعے سداد سسٹم پر نقد بھی جمع کرائی جاسکے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button