انٹر نیشنل

ڈوو Dove اور دیگر ڈرائی شیمپو سے کینسر کا خطرہ _ امریکی مارکیٹ سے ہٹا دیا گیا

حیدرآباد _ 26 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) مشہور کمپنی یونی لیور لمیٹڈ کے تیار کردہ ڈرائی شیمپو میں کینسر پیدا کرنے والے مادے پائے گئے ہیں۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ڈوو اور دیگر ایروسول ڈرائی شیمپو واپس منگوا رہی ہے جن میں کینسر پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔

یہ قدم امریکی مارکیٹ میں اٹھایا گیا ہے۔ شیمپو کے بہت سے برانڈز میں بینزین نامی خطرناک کیمیکل ہوتا ہے۔ اس کیمیکل سے کینسر کا خطرہ ہے۔ کمپنی نے امریکی مارکیٹ سے کئی شیمپو واپس لے لیے ہیں، جن میں ڈوو، نیکسس، سووی، ٹیگی اور ٹریسیم ایروسول شامل ہیں۔

یونی لیور کی جانب سے واپس منگوائے گئے شیمپو برانڈز کی فہرست میں ،doveکے ساتھ Nexus، Suvave، Tresme، Tigi شامل ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ واپسی میں اکتوبر 2021 سے پہلے تیار کردہ شیمپو مصنوعات شامل ہیں۔ امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے حال ہی میں متعلقہ تفصیلات کے ساتھ اپنی ویب سائٹ پر ایک نوٹس شائع کیا ہے۔ یونی لیور نے کہا کہ پروڈکٹ سپرے کے عمل کے لیے استعمال ہونے والے پروپیلنٹ ایروسول میں ایک بڑا مسئلہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button