بزنس
تلنگانہ میں پہلی ٹیسلا کار کی آمد، حیدرآباد کے ڈاکٹر بنے مالک

حیدرآباد: تلنگانہ میں پہلی بار معروف الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کی گاڑی سڑکوں پر دوڑتی نظر آنے والی ہے۔ حیدراباد کے علاقہ کومپلی کے ایک خانگی ہاسپٹل کے سینئر سرجن ڈاکٹر پروین نے ٹیسلا ماڈل Y خرید کر ریاست میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
دسہرہ کے موقع پر ڈاکٹر پروین نے اپنی نئی گاڑی کی پوجا بھدراکالی مندر میں انجام دی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک طنزیہ پوسٹ میں کہا کہ “اگر واہن پوجا نہ کرائی جائے تو بھارتی ثقافت میں ٹیسلا کیا، کوئی بھی کار پانچ اسٹار ریٹنگ نہیں لے سکتی۔”
ٹیسلا کی یہ لگژری ماڈل کار تقریباً 5.59 کروڑ روپے (ایکس شو روم قیمت) کی بتائی جا رہی ہے۔ تلنگانہ میں اس جدید الیکٹرک گاڑی کے داخلہ کو ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔