این آر آئی

ہندوستانی صحافی فاضل خان کی امریکہ میں آتشزدگی کے واقعہ میں موت

امریکہ میں  نیو یارک سٹی کے علاقے ہارلیم میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں بھیانک آگ لگ گئی ہے۔ اس واقعے میں ایک ہندوستانی صحافی جاں بحق ہوگیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان سے تعلق رکھنے والے فاضل خان (27) اس سے قبل ایک معروف میڈیا کمپنی میں بطور کاپی ایڈیٹر کام کرتے تھے۔ لیکن وہ صحافت میں اپنی ڈگری مکمل کرنے کے لیے 2020 میں نیویارک گئے۔ انہوں نے وہاں کولمبیا جرنلزم اسکول میں اپنا کورس مکمل کیا۔ اس کے بعد وہ وہیں مقیم ہے۔ جمعہ کو فضل کے اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی۔

 

آگ اپارٹمنٹ میں ای بائیک کی بیٹری کی وجہ سے لگی۔ آگ تیزی سے پوری عمارت میں پھیل گئی۔ جس کے نتیجے میں عمارت میں پھنس جانے والا فاضل خان کی موت ہوگئی ۔ اس واقعہ میں تقریباً 17 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ کئی لوگوں نے جان بچانے کے لیے کھڑکیوں سے چھلانگیں لگا دیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

دوسری جانب بھارتی سفارتخانے نے واقعے پر ردعمل ظاہر کیا۔ فاضل کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا۔ اور بتایا کہ وہ ان کے گھر والوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انہیں تمام ضروری مدد فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ میت کو ہندوستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button