تلنگانہ

حیدرآباد میں بلند عمارت منہدم کردی گئی ۔ ہائیڈرا کی کاروائی

حیدرآباد: میاں پور کے سروے نمبر 100 میں تعمیر ہونے والی غیر قانونی عمارت کو ہائیڈرا (HYDRA) نے منہدم کر دیا۔

 

 

مقامی لوگوں نے ہائیڈرا سے شکایت کی تھی کہ سروے نمبرس میں تبدیلی کر کے غیر قانونی تعمیر کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ایچ ایم ڈی اے (HMDA) کی حصار بندی ہٹا کر تعمیر کنندگان نے غیر قانونی طور پر عمارت تعمیر کی تھی۔

 

 

غیر قانونی تعمیر کو ہٹانے کے لیے آج صبح ایچ ایم ڈی اے اور ہائیڈرا کے عہدیدار موقع پر پہنچ گئے۔ اس کارروائی کے دوران علاقے میں بھاری پولیس کی جمیعت تعینات کی گئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button