جرائم و حادثات

جان سے مارنے کی دھمکی پر بیوی نے آنکھوں میں مرچ پاؤڈر چھڑک کر شوہر کا قتل کردیا ۔ وقارآباد ضلع میں واردات

File photo

وقارآباد: ریاست تلنگانہ ضلع وقارآباد کے مومن پیٹ منڈل کے کیسارم میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔روزانہ شراب پی کر ہراساں کرنے والے شوہر کا بیوی نے وائر سے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔

 

 

پولیس کے مطابق بنٹوارام منڈل کے رومپلی گاؤں کے رہنے والے کمار (36) اور رینوکا (34) شوہر بیوی بتائے گئے ہیں۔ وہ گاؤں کے ایک وینچر میں کام کر کے اپنا گزر بسر کر رہے تھے۔ کمار روزانہ شراب پی کر آتا اور اپنی بیوی کو ہراساں کرتا تھا۔ آج بھی اس نے بیوی کو گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

 

جس پر غصہ میں آ کر رینوکا نے اس کی آنکھوں میں مرچ پاؤڈر چھڑک کر کیبل کے تار سے اس کا گلا دبا کر اسے قتل کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button