انٹر نیشنل

رمضان کے آخر تک عمرہ زائرین کی تعدد 90 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے

ریاض ۔ واصف

سعودی سیکریٹری حج وعمرہ ڈاکٹر عمرو المداح نے کہا ہے کہ ’اس سال عمرہ سیزن کے آغاز سے رمضان کے آخر تک بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعدد 90 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے‘۔العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’ بیرون مملکت سے سب سے زیادہ عمرہ زائرین رمضان میں آتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’بعض غیر ملکی ٹریول ایجنسیاں عمرہ پیکیج حد سے زیادہ مہنگا کر رہی ہے۔ سعودی عرب عمرے کے لیے سہولتیں دے رہا ہے‘۔’مختلف قسم کے ویزوں پر آنے والوں کو جن میں سیاحتی ویزا شامل ہے، عمرے کی اجازت دی گئی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ویزوں کے حصول میں آسانی کے باعث عمرہ زائرین بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔ سعودی حکام رمضان میں عمرہ سیزن کےلیے تمام ضروری انتظامات مکمل کرچکے ہیں‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button