ایجوکیشن

تلنگانہ میں دسویں جماعت کے ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج جاری

تلنگانہ میں دسویں جماعت کے ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج جمعہ کو 3 بجے جاری ہوگئے ۔ سپلیمنٹری امتحانات میں کامیابی کا تناسب 73.03 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ 3 سے 13 جون تک ہونے والے امتحانات میں کل 51,272 طلباء نے درخواست فارم داخل کیا اور 46,731 نے شرکت کی۔ جن میں سے 34,126 پاس ہوئے۔

 

لڑکوں کی کامیابی کا تناسب 71.01 جبکہ لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 76.37 فیصد رہا ۔ ۔ نرمل ضلع نے 100 فیصد کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ وقارآباد ضلع 42.14 فیصد پاس فیصد کے ساتھ آخری نمبر پر رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button