جرائم و حادثات
آندھرا پردش کے سمندر میں 3 طلباء غرق

حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش کے نیلور ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔تفریح کے لیے سمندر میں نہانے گئے تین دوست غرق ہوگئے۔ یہ حادثہ اندو کورو پیٹ منڈل کے مائی پاڑو بیچ پر پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ میں تعلیم حاصل کر رہے تین دوست اتوار کی دوپہر مائی پاڑو ساحل پر سیر کے لیے گئے تھے۔ نہاتے وقت وہ حادثاتی طور پر سمندری لہروں میں پھنس گئے۔ ان کی چیخ و پکار سن کر
وہاں موجود میرین پولیس نے بچانے کی کوشش کی مگر کامیابی نہ ملی۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت نیلور ضلع کے رہنے والے ہمایوں، سمد اور نارائن ریڈی پیٹ کے رہنے والے تعظیم کے طور پر ہوئی ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حالیہ طوفان کے باعث سمندر میں لہریں بہت تیز تھیں اسی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہوگا۔



