تلنگانہ
اگلے مہینہ پلس پولیو پروگرام

حیدرآباد ۔آئندہ ماہ کی 12 تاریخ کو منعقد ہونے والے پلس پولیو پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل حیدرآباد ڈسٹرکٹ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وینکٹی نے کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو کی خوراک پلانا لازمی ہے تاکہ ملک کو پولیو سے پاک بنانے کی مہم میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔ڈاکٹر وینکٹی نے یہ بات سکندرآباد کے یشودشودھا اسپتال آڈیٹوریم میں طبی عملے اور افسران کے لیے منعقدہ تربیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ہدایت دی کہ طبی ٹیمیں علاقے میں موجود پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کی تفصیلات جمع کریں اور پولیو کی خوراک پلانے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔