امریکہ چھوڑنے والے تارکینِ وطن بچوں کو 2500 ڈالر۔ ڈونالڈ ٹرمپ کی پیشکش

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار اقتدار میں آنے کے بعد سے تارکین وطن کو ملک سے نکالنے کے لیے متعدد کوششیں کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے کے تحت اب ان کی انتظامیہ نے تارکینِ وطن (US Migrants) بچوں کے لیے
ایک خاص پیشکش کا اعلان کیا ہےاگر وہ رضاکارانہ طور پر امریکہ چھوڑ دیتے ہیں، تو انہیں **2,500 امریکی ڈالر ادا کیے جائیں گے۔یہ بات امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے بتائی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ پیشکش 14 سال یا اس سے
زیادہ عمر کے بچوں پر لاگو ہوگی۔ جو بچے خود رضاکارانہ طور پر امریکہ چھوڑنے کے لیے تیار ہوں انہیں یہ رقم ون ٹائم سیٹلمنٹ کے طور پر دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اس پیشکش پر غور کرنے کے لیے بچوں کو 24 گھنٹے کا وقت دیا
جائے گا تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ اسکیم کب سے نافذ ہوگی۔ رائٹرس کے مطابق یہ اسکیم سب سے پہلے 17 سالہ بچوں سے شروع کی جائے گی۔ادھر امیگریشن وکلا نے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ
اقدام "ظالمانہ” ہے، اور بچوں کے تحفظ سے متعلق قوانین کو کمزور کرتا ہے۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس سے بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔مزید بتایا گیا کہ اکتوبر 2021 سے لے کر اب تک 4 لاکھ سے زیادہ بچے جن کے
ساتھ والدین نہیں تھ،امریکہ کی سرحد پار کرتے ہوئے گرفتار کیے گئے۔ 2008 کے ایک قانون کے تحت ان بچوں کو ان کے ملک واپس بھیجنے سے پہلے ایک امیگریشن جج کے سامنے پیش کرنا ضروری ہے۔