انٹر نیشنل

دبئی میں "اھلاً مودی” پروگرام

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی آج متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہوئے۔ خصوصی طیارے کے ذریعہ ان کی روانگی عمل میں آئی ۔ دورہ کے پہلے دن وزیر اعظم نریندرمودی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریںگے۔

 

وزیر اعظم کل ابوظہبی میں تعمیر کردہ پہلی ہندو مندر کا افتتاح انجام دیں گے اور "اھلاً مودی” پرگرام میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم نے یو اے ای روانگی سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کئے گئے پوسٹ میں کہا ‘‘ہمیں اپنے تارکین وطن اور دنیا کے ساتھ ہندوستان کے معاملات کو گہرا کرنے کی ان کی کوششوں پر بہت فخر ہے۔

 

آج شام میں اھلاً مودی پروگرام میں متحدہ عرب امارات میں مقیم ہندوستانی باشندوں میں شامل ہونے کا منتظر ہوں”

متعلقہ خبریں

Back to top button