انٹر نیشنل

ایر انڈیا نے کھٹمنڈو کیلئے فضائی سرویس روک دی

نئی دہلی: نیپال میں بگڑتے حالات کے پیش نظر ایئر انڈیا نے منگل کے روز کٹھمنڈو کے لیے تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آج دہلی سے کٹھمنڈو کے لیے چار پروازیں طے تھیں، لیکن سبھی منسوخ کر دی گئی ہیں واپسی کی تمام پروازیں بھی منسوخ رہیں گی

 

 

ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کٹھمنڈو میں موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے دہلی-کٹھمنڈو-دہلی روٹ کی پروازیں اے آئی 2231/2232، اے آئی2219/2220، اے آئی217/218 اور اے آئی211/212 کو آج منسوخ کیا گیا ہے۔

 

 

بیان میں کہا گیا ’’ہم صورت حال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور آئندہ تازہ ترین معلومات فراہم کرتے رہیں گے۔ ایئر انڈیا میں مسافروں اور عملے کے ارکان کی سلامتی ہمارے لیے سب سے اہم ہے۔‘‘قابل ذکر ہے کہ نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے بعد شروع ہونے والا احتجاج پیر کو اس وقت پرتشدد ہوگیا

 

 

جب پولیس نے مظاہرین پر سخت کارروائی کی۔ مظاہرین نے منگل کے روز پارلیمنٹ اور کئی لیڈروں کے گھروں کو آگ لگا دی۔ وزیر اعظم کے۔ پی۔ ایس۔ اولی نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button