انٹر نیشنل
بنگلہ دیش طیارہ حادثہ۔ بچوں سمیت 19 ہلاک 100 زخمی

نئی دہلی۔ پیر کے روز بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے اُتّرا میں ایک جنگی طیارہ میل اسٹون اسکول اینڈ کالج کی عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں چھٹی جماعت کے ایک طالبعلم سمیت 19 افراد ہلاک ہو گئے۔
حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں طیارے کے پائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ محمد توقیر اسلام 16 بچے اور 2 اساتذہ شامل ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا۔
حادثے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں کئی شدید جھلس گئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مراکز، بشمول فوجی ہاسپٹل، منتقل کر دیا گیا ہے۔