انٹر نیشنل

مودی نے نیتن یاہو سے فون پر بات کی – غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر دی مبارکباد

مودی نے نیتن یاہو سے فون پر بات کی، غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر مبارکباد

 

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو فون کیا۔ اس وقت نیتن یاہو ایک اہم سیکیورٹی کابینہ میٹنگ میں مصروف تھے، جہاں غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی 20 نکاتی امن منصوبہ پر غور جاری تھا۔

 

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، مودی کے فون کے بعد نیتن یاہو نے میٹنگ عارضی طور پر روک دی اور ان سے بات چیت کی۔ بھارتی وزیر اعظم مودی نے نیتن یاہو کو ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر دستخط کرنے پر مبارکباد دی۔

 

بعد ازاں مودی نے اپنے ایکس (X) اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ میں نے اپنے دوست، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے فون پر گفتگو کی۔ غزہ امن منصوبے کے تحت جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر دستخط کرنے پر میں نے انھیں مبارکباد دی۔ ہم اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، کیونکہ اس سے غزہ کے عوام کو راحت ملی ہے۔”

 

مودی نے مزید کہا کہ دہشت گردی دنیا میں کہیں بھی ہو، کسی بھی شکل میں ہو، اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button