وائٹ ہاؤس میں ڈونالڈ ٹرمپ اور زہران ممدانی کی اہم ملاقات
وائٹ ہاؤس میں ڈونالڈ ٹرمپ اور زوہران مدنی کی اہم ملاقات، دونوں قائدین نے نیویارک کے مستقبل پر گفتگو کی
واشنگٹن/نیویارک: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس میں ایک اہم ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان سیاسی اختلافات کے تناظر میں یہ ملاقات غیر معمولی قرار دی جا رہی ہے کیونکہ نیویارک کے میئر ممدانی سوشلسٹ ڈیموکریٹ نظریات رکھتے ہیں، اور ری پبلکن لیڈر ٹرمپ کا انہیں اپنے دفتر میں مدعو کرنا سیاسی طور پر ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔
34 سالہ زہران ممدانی گزشتہ سو سال کے دوران نیویارک کے سب سے کم عمر میئر ہوں گے، جب کہ 79 سالہ ٹرمپ امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ عمر کے منتخب صدر ہیں۔
ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ کچھ موضوعات پر ہمارا اختلاف ہو سکتا ہے، لیکن میرا خیال ہے کہ ہم کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔ آخرکار یہ سب نیویارک کے فائدے کے لیے ہے۔ اگر یہ شہر شاندار بن سکتا ہے اور وہ بطور میئر غیر معمولی کارکردگی دکھا سکتے ہیں تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔



