انٹر نیشنل

امریکی صدر جوبائیڈن کورونا سے متاثر

نئی دہلی: امریکہ کے صدر جو بائیدن کورونا سے متاثرہوگئے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کرائن جین پیئر نے ایک بیان میں بتایا کہ ’’آج لاس ویگاس میں اپنی پہلی تقریب کے بعد صدر بائیڈن کا کورونا کے لیے ٹیسٹ پازیٹو پایا گیا۔

 

انہیں ویکسین لگائی گئی ہے اور انہوں نے بوسٹر ڈوز بھی لی ہے۔ ان کی علامات ہلکی نوعیت کی ہیں۔‘‘ ذرائع کے مطابق جو بائیڈن کے کورونا سے متاثر پائے جانے کے سبب ان کا نیواڈا کا انتخابی مہم کا پروگرام منسوخ کر دیا گیا جس کے بعد صدر اپنی آبائی ریاست ڈیلاویئر روانہ ہو گئے، جہاں وہ کورنٹائن میں رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button