این آر آئی
امریکہ میں ایک اسٹور میں حملہ آور نے کاؤنٹر پر موجود گجراتی خاتون کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

امریکہ میں ایک اسٹور میں ڈکیتی کے ارادے سے داخل ہوئے حملہ آور نے کاؤنٹر پر موجود گجراتی خاتون کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت کرن پٹیل (49) کے طور پر ہوئی ہے۔ چند ہی گھنٹوں میں پولیس نے ملزم زیڈان میک ہل (21) کو گرفتار کرلیا۔
ملزم بندوق لے کر اسٹور میں گھسا اور پیسے مانگے۔ کرن پٹیل نے جواب دیا کہ جو مانگ رہے ہو وہ دے دوں گی۔ اس کے باوجود ملزم اس پر جھپٹ پڑا تو خاتون نے بچاؤ کے لئے اس پر پلاسٹک کی ایک چیز پھینک دی۔
اس پر غصے میں آکر زیڈان نے گولی چلائی اور فرار ہوتے ہوئے بھی اس کا پیچھا کرتے ہوئے مزید چار راؤنڈ فائر کئے۔ اس فائرنگ میں کرن موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔
یہ تمام مناظر اسٹور کے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئے۔یہ واقعہ 16 ستمبر کو امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں ایک گیس اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔