این آر آئی

سعودی عرب میں بھارتی سفارت کاروں سے تلگو تنظیم "ساٹا سنٹرل” کے نمائندہ وفد کی ملاقات

جدہ _ 2 جون ( عرفان محمد) سعودی عرب میں تلگو ریاستوں سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کو درپیش مختلف مسائل سے واقف کرانے کے لیے ریاض کی معروف تلگو تنظیم "ساٹا سنٹرل” کا نمائندہ وفد پیر کے روز بھارتی سفارتخانے کے حکام سے ملاقات کیا۔

 

یہ وفد بھارتی سفارتخانے کے نائب سفیر  ابو ایم جارج اور سینئر سفارتی افسر وائی. سابیر سے ملاقات کیا۔وفد میں ساٹا سنٹرل کے نمائندے  شلپا، اکشیتا، رنجیت، یرّنا، مزمل، آنند راجو، ارچنا، چیتنا اور یعقوب شامل تھے۔

 

وفد نے بتایا کہ بھارتی حکام نے سعودی عرب میں تلگو تارکین وطن کے لیے ساٹا سنٹرل کی خدمات کی  ستائش کی اور ان کی کاوشوں کی تعریف کی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button