اسپشل اسٹوری

” سائیکل پر 418 دنوں میں 59 ممالک کا سفر”

نئی دہلی: کیرالا کے کوچی سے تعلق رکھنے والے ارون تتھاگت عالمی دریافت کے مشن میں مصروف ہیں۔ انہوں نے پیرس سے سائیکل پر اپنا سفر شروع کیا اور صرف 418 دنوں میں 59 ممالک کا دورہ مکمل کر لیا۔ فی الحال وہ ایستونیا

 

 

کے دارالحکومت ٹالین میں موجود ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک کی سیر کرنا ہی ان کا مقصد ہے۔ارناکولم کے امبلامیڈو سے تعلق رکھنے والے ارون کا خواب ہے کہ وہ دنیا کے ہر ملک کا دورہ کر کے عالمی اتحاد اور برابری کا

 

 

پیغام دیں۔ انہوں نے امریکہ سے سرلی (Surly) کمپنی کی سائیکل منگوائی اور اکیلے ہی اپنے سفر کی شروعات کی۔ اس دوران وہ فرانس، جرمنی، آسٹریا، سلوواکیہ، ترکی، ایران، خلیجی ممالک، چیک ریپبلک، پولینڈ اور کئی دوسرے ملکوں

 

 

کی سیر کر چکے ہیں۔ارون کا کہنا ہے کہ انھیں مقامی لوگوں کی طرف سے بھرپور حمایت ملی ہے اور وہ جولائی 2026 تک واپس کیرالا پہنچنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔اگرچہ انہیں خراب موسم، زبان کی رکاوٹیں، اور مالی مشکلات کا سامنا کرنا

 

 

پڑا پھر بھی وہ اپنے سائیکل سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں بھارتی اور ملیالی کے طور پر فخر سے اپنا تعارف کراتے ہیں۔یورپی ممالک کے بارے میں ارون کا کہنا ہے کہ وہاں کے سیاحتی مقامات اور

 

 

ساحل سمندر بہت صاف ستھرے ہیں اور اگر کیرالابھی ایسا ہو جائے تو بہت اچھا ہوگا۔نفسیات میں پوسٹ گریجویشن کرنے والے ارون ارناکولم ریونیو ڈپارٹمنٹ میں گزشتہ 20 سالوں سے سینئر کلرک کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ اگرچہ طویل

 

 

چھٹیاں لینے کی وجہ سے ان کی ترقی (پروموشن) متاثر ہو سکتی ہے لیکن وہ کہتے ہیں کہ انہیں اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے دوروں کے لیے بینک سے قرض حاصل کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button