انٹر نیشنل

جدہ سیزن: سٹی واک میں 60 روزہ تفریحی میلہ کا آغاز

ریاض ۔ کے این واصف

ریاض شہر میں “ریاض سیزن” کے کامیاب ترین تفریح پروگرام کے انعقاد کے بعد جدہ سیزن کا آغاز۔ جدہ سیزن کے تحت ’سٹی واک‘ میں تفریحی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ میلہ 60 روز تک جاری رہے گا۔

اخبار 24 کے مطابق ’جدہ سیزن‘ کے تحت منعقد مختلف پروگراموں میں ’جدہ سٹی واک‘ کا میلہ بھی شامل ہے جس میں مختلف ثقافتی و تفریحی پروگرام پیش کیے جائیں گے۔جدہ سٹی واک میلے میں مختلف ریستوران، تجارتی مراکز، تھیٹرز اور رنگا رنگ شوز ہوں گے۔ سٹی واک میلے میں 50 میٹر بلند آبشار بھی بنایا گیا ہے۔

میلے میں فلمیں دکھانے کے لیے دیوہیکل سکرین بھی نصب کی گئی ہے جبکہ معروف ڈوسولی سرکس اور انیمی ولیج کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button