تلنگانہ

بی آر ایس کے ایک اور رکن اسمبلی بھی کانگریس میں شامل _ اب تک 6 ارکان اسمبلی نے چھوڑ دی پارٹی

حیدرآباد _ 28 جون ( اردولیکس) تلنگانہ میں بی آر ایس پارٹی کو آج اس وقت ایک اور دھکہ پہنچا جب اس پارٹی کے ایک اور رکن اسمبلی کالے یادیا بھی کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں

 

ذرائع کے مطابق رنگاریڈی ضلع کے چیوڑلہ اسمبلی حلقہ سے نمائندگی کرنے والے بی آر ایس پارٹی کے رکن اسمبلی نے جمعہ کو دہلی میں چیف منسٹر ریونت ریڈی ، دیپا داس منشی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ کالے یادیا کی کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد کانگریس میں شامل ہونے والے بی آر ایس کے ارکان اسمبلی کی تعداد 6 ہوگئی ہے

 

اس سے قبل بی آر ایس پارٹی کے 5 ارکان اسمبلی نے وقفہ وقفہ سے کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے۔جن میں سب سے پہلے خیرت آباد کے رکن اسمبلی ڈی ناگیندر ہیں بعد ازاں ٹی وینکٹ راو، کڈیم سری ہری، پوچارام سرینواس ریڈی اور ڈاکٹر سنجے کمار شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button