بی سی ریزرویشن مذہب کی بنیاد پر نہیں پسماندگی کی بنیاد پر دہلی جنتر منتر پر بی سی ریزرویشن کیلئے منعقدہ دھرنا پروگرام میں محمد علی شبیر کا خطاب

بی سی ریزرویشن مذہب کی بنیاد پر نہیں پسماندگی کی بنیاد پر
دہلی جنتر منتر پر بی سی ریزرویشن کیلئے منعقدہ دھرنا پروگرام میں محمد علی شبیر کا خطاب
نئ دہلی 6/اگست (اردو لیکس)حکومت تلنگانہ کے مشیر برائے ایس ٹی، ایس سی او بی سی، میناریٹز جناب محمد علی شبیر نے دہلی کے جنتر منتر پر منعقدہ بی سی ڈیکلریشن دھرنے میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
اس موقع پر شبیر علی نے کہابھارت جوڑو یاترا کے دوران راہول گاندھی کے وعدے کے مطابق اور کاماریڈی میں اعلان کردہ بی سی ڈیکلریشن اعلامیہ کے مطابق، ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ملک بھرمیں پہلی ریاست تلنگانہ میں ذات پات کی مردم شماری کرائی، اسمبلی میں ایک قرارداد پاس کرکے گورنر کو بھیجی گئی۔
اور بی جے پی کی دھوکہ دہی سے ملک کو آگاہ کرنے کے لیے، حکومت کے مشیر محمد علی شبیر نے بی سی ریزرویشن کو نافذ کرنے کے لیے منعقد کیے گئے دھرنے میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بی سی ریزرویشن مذہب کی بنیاد پر نہیں ہے بلکہ صرف پسماندہ اقلیتوں پر لاگو ہوناہے
۔ اسی طرح بی سی ریزرویشن کے لیے لڑنے والے قائدین میں خاص طور پر صدر اے آئی سی سی ملکارجن کھرگے ، قائد اپوزیشن راہول گاندھی ، چیف منسٹر اے ، ریونت ریڈی، صدر ٹی پی سی سی و رکن کونسل مہیش کمار گوڑ کے علاوہ کئی اہم و سرکردہ قائدین نے اس دھرنے میں شرکت کرتے ہوے یگانگت کا اظہار کیا