تلنگانہ

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سوشل میڈیا کے صحافیوں پر شدید برہمی ظاہر کی – کہی یہ بڑی بات

تلنگانہ کے ریونت ریڈی نے سوشل میڈیا کے صحافیوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیوب جرنلسٹس کو دیکھ کر طمانچہ مارنے کا من کرتا ہے،

 

ایک تلگو اخبار نوا تلنگانہ کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ آج کل صحافت کی قدریں بری طرح متاثر ہو چکی ہیں، ایسے لوگ جو ‘اے بی سی ڈی’ بھی لکھنا نہیں جانتے وہ بھی سوشل میڈیا کے سہارے خود کو صحافی کہلوا رہے ہیں،

 

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ سینئر صحافیوں سے اپیل ہے کہ ایسے لوگوں کو نہ اپنے ساتھ بٹھائیں اور نہ ہی اپنے درمیان جگہ دیں، سڑکوں پر آوارہ گھوم کر غیر مہذب زبان استعمال کرنے والے افراد کو صحافی کہنا شرمناک ہے،

 

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے سیاستدانوں کی ساکھ متاثر ہوئی ہے ویسے ہی صحافیوں کی ساکھ بھی دن بہ دن کمزور ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button