تلنگانہ

حیدرآباد میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی بس – آئی آئی ٹی حیدراباد کا کارنامہ

ملک میں پہلی بار آئی آئی ٹی حیدرآباد میں ڈرائیور لیس منی بسیں متعارف کی گئی ہیں فی الحال یہ بسیں آئی آئی ٹی حیدرآباد کے کیمپس میں چل رہی ہیں۔ڈرائیور کے بغیر چلنے والی یہ منی بسیں آئی آئی ٹی حیدرآباد نے تیار کی ہیں، جو فی الحال عام عوام کے لئے دستیاب نہیں ہیں

 

۔ تین روز سے یہ بسیں کیمپس میں روزانہ سروس دے رہی ہیں۔ اس پراجکٹ میں آئی آئی ٹی حیدرآباد کے تیار کردہ آٹونومس نیویگیشن ڈیٹا ایکوئزیشن سسٹم” کا استعمال کیا گیا ہے۔ ادارہ کے مطابق یہ ملک میں پہلی بار ہے کہ ڈرائیور لیس بسیں اس طرح چلائی جا رہی ہیں

 

۔آئی آئی ٹی حیدرآباد کے خصوصی تحقیقی شعبہ ٹکنالوجی انوویشن ہب آن آٹونومس نیویگیشن نے اس بس کے لئے درکار ٹکنالوجی تیار کی ہے۔ یہ بسیں مکمل طور پر بجلی کی توانائی سے چلتی ہیں۔ اس وقت دو ماڈلس دستیاب ہیں۔ ایک 6نشستوں والی اور دوسری 14نشستوں والی۔ طلبہ اور اساتذہ مین گیٹ سے کیمپس کے مختلف حصوں تک انہی بسوں میں سفر کرتے ہیں۔ مسافروں میں سے 90 فیصد نے اس بس سروس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 

ان بسوں میں آٹونومس ایمرجنسی بریکنگ اور اڈاپٹیو کروز کنٹرول سسٹم نصب ہے، جو رفتار کو قابو میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ سفر کے دوران اگر کوئی رکاوٹ سامنے آجائے تو مصنوعی ذہانت کے ذریعہ اسے پہچان کر محفوظ راستے سے گزرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button