تلنگانہ
یوم ماں کے موقع پر کویتا کا جذباتی پوسٹ – والدہ اور ساس کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کی

یوم ماں کے موقع پر کے کویتا کا جذباتی پوسٹ
والدہ اور خوشدامن کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کی
یومِ ماں ( mother’s day) کے موقع پر رکن قانون ساز کونسل بی آرایس کلواکنٹلہ کویتا نے اپنی والدہ اور ساس کے ہمراہ لی گئی ایک محبت بھری تصویر سوشیل میڈیا پر شیئر کی۔ اس موقع پر انہوں نے جذباتی انداز میں لکھا کہ جنہوں نے مجھے اپنے پیار سے نوازا اور سکھایا کہ اس محبت کو دوسروں تک کیسے پہنچایا جائے، اُن کے لئے آج اور ہر دن میں شکر گزار ہوں۔ کویتا نے اس پیغام کے ذریعہ نہ صرف اپنی والدہ بلکہ اپنی ساس کے لئے بھی احترام و عقیدت کا اظہار کیا۔ ان کا یہ جذباتی خراجِ تحسین سوشیل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے اور ماں کے رشتہ کی عظمت کو اجاگر کرتا ہے۔