تلنگانہ انفارمیشن کمیشن میں چار نئے کمشنرس کا تقرر – محسنہ پروین بھی شامل

تلنگانہ حکومت نے انفارمیشن کمیشن میں چار نئے کمشنرس کا تقرر کیا ہے جن میں محترمہ محسنہ پروین بھی شامل ہیں محسنہ پروین گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے سابق کارپوریٹر تھیں
محترمہ محستہ پروین ایڈوکیٹ تلنگانہ اسٹیٹ وقف ٹریبونل میں جج کے تین رکنی پیانل میں بھی برسوں خدمات انجام دے چکی ہیں۔
تلنگانہ حکومت نے آر ٹی ائی کمیشن میں طویل عرصے سے خالی عہدوں پر تقرریاں کرتے ہوئے چار نئے کمشنرز کا اعلان کیا ہے۔ جن افراد کو کمشنر مقرر کیا گیا ہے، ان میں پی وی سرینواس راؤ، بورے ریڈی ایودھیا ریڈی، محسنہ پروین، اور دیشال بھوپال شامل ہیں
۔ چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ نے اس سلسلے میں احکامات جاری کیے۔ یہ تمام کمشنر اپنے عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد تین سال تک خدمات انجام دیں گے۔ حکومت نے چند دن قبل ہی چندرشیکھر ریڈی کو چیف انفارمیشن کمشنر مقرر کر چکی ہے۔