تلنگانہ

ان گاڑیوں کو 30 ستمبر تک ہائی سیکیورٹی رجسٹریشن نمبر پلیت لگانا لازمی – تلنگانہ حکومت کی ہدایت

تلنگانہ حکومت نے ہدایت دی ہے کہ ریاست میں یکم اپریل 2019 سے پہلے رجسٹر ہونے والی تمام گاڑیوں پر ہائی سیکیورٹی رجسٹریشن نمبر پلیٹس (HSRP) لگانا لازمی ہے۔

 

اس کے لئے 30 ستمبر تک کی مہلت دی گئی ہے۔ گاڑی مالکان [https://www.siam.in](https://www.siam.in) ویب سائٹ پر جا کر درخواست دے سکتے ہیں۔

 

دو پہیہ کی گاڑیوں کے لئے فیس 320 سے 380 روپے، تین پہیہ کی گاڑیوں کے لئے 350 سے 450 روپے، چار پہیہ کی گاڑیوں کے لئے 590 سے 700 روپے اور کمرشل گاڑیوں کے لئے 600 سے 800 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

 

محکمہ ٹرانسپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی گاڑی پر ہائی سیکیورٹی نمبر پلیٹ نہ ہو تو ایسی گاڑی کو ضبط کر لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button