تلنگانہ

عادل آباد میں شدید بارش۔ پانی میں پھنسے ڈرائیور کی جان بچا لی گئی

عادل آباد ۔ ریاست تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں ہو رہی شدید بارش کے باعث ندیاں نالے ابل پڑے۔ اس صورتحال کے دوران جئے نتھ منڈل میں ایک لاری

 

ڈرائیور ندی عبور کرتے وقت سیلاب میں پھنس گیا۔ڈرائیور نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً لاری کی چھت پر چڑھ کر خود کو بچایا۔ مقامی لوگوں کی دی گئی اطلاع کی بنیاد پر پولیس وہاں پہنچی

 

اور رسی کی مدد سے لاری ڈرائیور کو بحفاظت باہر نکالا

متعلقہ خبریں

Back to top button