تلنگانہ

تلنگانہ کے ان اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کو ہوگی شدید سے شدید ترین بارش

ریاست تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کے دن شدید سے انتہائی شدید ترین بارش ہونے کا امکان ہے۔ یہ پیش قیاسی حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کی ہے۔ محکمہ کے مطابق بارش کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جن کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔ عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

 

محکمہ نے بتایا کہ جمعہ کے دن اضلاع نرمل، نظام آباد، سوریا پیٹ، حیدرآباد، وقارآباد، سنگاریڈی، کاما ریڈی، محبوب نگر، ناگرکرنول، نارائن پیٹ، ونپرتی، گدوال، میڑچل ملکاجگری اور محبوب آباد کے بعض مقامات پر بھاری بارش ہوسکتی ہے۔

 

اسی طرح ہفتہ کے دن نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سریسلہ، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری، وقارآباد، کاماریڈی، محبوب نگر، ناگرکرنول، نارائن پیٹ، ونپرتی اور گدوال اضلاع میں کہیں کہیں بھاری بارش کے امکانات ہیں۔

 

جمعرات کی دوپہر کئی مقامات پر بھاری بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش ضلع رنگاریڈی کے یاچار علاقے میں ہوئی جہاں 18 سینٹی میٹر بارش درج کی گئی۔ ضلع مُلُوگو کے مَللم پَلّی اور ضلع یادادری کے کولن پاک میں 17.6 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ یادادری کے موٹکنڈور میں 16.5 سینٹی میٹر، ضلع سدی پیٹ کے دُلمٹّا میں 15.3 سینٹی میٹر اور کریم نگر کے حضور آباد میں 13 سنٹی میٹر ضلع رنگاریڈی کے حیات نگر میں 10.5 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button