تلنگانہ
تلنگانہ کے بعض اضلاع میں شدید سے شدید بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد ۔ ریاست میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتہ کی صبح سے ہی حیدرآباد میں مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عادل آباد اور آصف آباد اضلاع میں شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ہے۔
اس سلسلے میں ان دو اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔اسی طرح نرمل، نظام آباد، جگتیال، منچریال، پداپلی، بھوپال پلی، اور مولگو اضلاع میں بھی شدید بارشں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ان اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ باقی اضلاع میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارشیں متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے عوام کو شدید بارش کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔