تلنگانہ

بارش سے مکان منہدم _ ماں اور تین بچے ہلاک ؛ باپ زخمی؛ تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد _ یکم جولائی ( اردولیکس ڈیسک) تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع میں ایک قدیم مکان کے منہدم ہوجانے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے مرنے والوں میں ماں اور تین چھوٹے بچے شامل ہیں یہ افسوسناک واقعہ ناگرکرنول منڈل کے ونا پٹلہ میں پیش آیا۔

 

اتوار کی رات ضلع میں شدید بارش ہوئی۔ اس کی وجہ سے وناپٹلہ گاوں کے بھاسکر کا قدیم مکان گر گیا ۔ اس کے نتیجے میں پدما، جو گھر میں سو رہی تھی، اپنی دو بیٹیوں تیجسوینی (6) وسنتھا (9) اور  4 سالہ بیٹے ریتھوک کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ باپ بھاسکر شدید زخمی ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے بھاسکر کو سرکاری اسپتال پہنچایا۔

 

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ملبے کو ہٹا دیا گیا اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہاسپٹل منتقل کردیا ۔ مقامی آر ڈی او نے بارش کا موسم ہونے کی وجہ سے لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا  ہے۔ جن کے پاس پرانے گھر ہیں وہ عارضی متبادل انتظامات کریں۔ اسی دوران ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت سے گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ گاؤں والوں نے حکومت سے غریب خاندان کی مدد کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button