تلنگانہ

حیدرآباد کو دنیا کا گیٹ وے بنایا جائے گا: چیف منسٹر ریونت ریڈی

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ "حیدرآباد اپنے آپ میں ایک برانڈ ہے۔ ہم اس شہر کو گیٹ وے آف دی ورلڈ کے طور پر ترقی دیں گے۔ ہمارا نشانہ ہے کہ 2047 تک تلنگانہ کو 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنایا جائے۔

 

چیف منسٹر رہونت ریڈی چہارشنبہ کو حیدرآباد کے پبلک گارڈن نامپلی میں یوم انصمام تلنگانہ کے موقع پر سرکاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

 

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے لئے گوداوری کا پانی لایا جا رہا ہے اور شہر کو آلودگی سے پاک بنایا جائے گا۔ موسیٰ ندی کے کنارے بسنے والے غریب عوام کو بہتر طرزِ زندگی اور روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے اور ندی کو سیاحتی مرکز میں تبدیل کیا جائے گا۔

 

ریونت ریڈی نے بتایا کہ 9 دسمبر سے کئی ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگا اور بہت جلد میٹرو کے توسیعی منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے۔ "تلنگانہ قربانیوں اور جدوجہد کی سرزمین ہے، لیکن نوجوانوں کے لیے لعنت بننے والی منشیات کو ہم ختم کریں گے۔ عوام کو چاہیے کہ اس مہم میں تعاون کریں۔” انہوں نے کہا کہ پولیس نے منشیات اور گانجے کے خاتمے میں اپنی صلاحیت پہلے ہی ثابت کی ہے۔

 

چیف منسٹر نے مزید کہا کہ تلنگانہ رائزنگ 2047 کے نام سے ایک جامع ترقیاتی ویژن ڈاکیومنٹ تیار کیا جا رہا ہے جو 9 دسمبر کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ "قوم کے لیے ایک مثالی شہر تعمیر کرنے کے مقصد سے 30 ہزار ایکڑ پر فیوچر سٹی قائم کیا جا رہا ہے، جس سے ریاست کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ علاقائی رنگ روڈ اور 12 ریڈیل روڈز بھی ترقی کی نئی علامت بنیں گے۔”

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button