تلنگانہ
امریکہ میں فائرنگ واقعہ میں حیدرآبادی نوجوان ہلاک

امریکہ میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والا ایک طالب علم ہلاک ہوگیا۔
حیدرآباد کے ایل بی نگر کے بی این ریڈی نگر کے رہنے والے پولے چندرشیکھر نے 2023 میں بی ڈی ایس کی تعلیم مکمل کی تھی اور اعلیٰ تعلیم کے لئے امریکہ گئے تھے۔
آج علی الصبح ڈلاس میں ایک حملہ آور کی فائرنگ کے دوران چندرشیکھر کی موت ہوگئی۔ اس افسوسناک خبر کے بعد سابق وزیر ہریش راؤ نے مقامی رکن اسمبلی سدیریڈی کے ہمراہ بی این ریڈی نگر میں متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ والدین اپنے ہونہار بیٹے سے بڑی امیدیں رکھتے تھے ہریش راؤ نے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ چندرشیکھر کی نعش کو جلد از جلد وطن واپس لانے کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں۔