تلنگانہ

تین مار ملنا کے خلاف تلنگانہ جاگروتی خاتون ونگ کا دفتر وومنس کمیشن کے روبرو شدید احتجاج

تین مار ملنا کے خلاف تلنگانہ جاگروتی خاتون ونگ کا دفتر وومنس کمیشن کے روبرو شدید احتجاج

چیئر پرسن کی عدم موجودگی میں ارکان کو شکایت حوالے۔ سخت کارروائی کا مطالبہ

 

تلنگانہ جاگروتی کی خواتین ونگ کی قائدین نے صدر تلنگانہ جاگروتی و رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلواکنٹلہ کویتا کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال کی شدید مذمت کی اور صحافی و یوٹیوبر تین مار ملنا کے خلاف ریاستی خواتین کمیشن میں باضابطہ شکایت درج کروائی ۔

 

اس موقع پرکمیشن کی چیئرپرسن این شاردا موجود نہیں تھیں۔ احتجاجی خواتین ونگ کے نمائندہ وفد نے کمیشن کی ارکان ایس لکشمی، ریوَتی راؤ، اُوما ودیگر کو شکایت پیش کی ۔تعجب خیز بات یہ رہی کہ کمیشن کی سکریٹری پدمجا رمنّا نے نہ صرف شکایت لینے سے انکار کر دیا بلکہ یہ کہتے ہوئے وہاں سے روانہ ہو گئیں کہ چونکہ چیئرپرسن موجود نہیں ہیں

 

، لہٰذا شکایت صرف کمیشن کے ارکان کو دی جائے۔جاگروتی خواتین قائدین نے کمیشن کو تفصیل سے بتایا کہ تین مار ملنّا نے نہ صرف کلواکنٹلہ کویتا کے خلاف انتہائی نازیبا اور توہین آمیز زبان استعمال کی، بلکہ عوامی احتجاج اور شکایات کے باوجود انہوں نے نہ تو معذرت خواہی کی اور نہ ہی اپنے رویہ میں کوئی تبدیلی لائی جس پر خواتین شدید برہمی کا اظہار کر رہی ہیں

 

۔خواتین قائدین نے مطالبہ کیا کہ تین مار ملنّا جیسے افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے، تاکہ خواتین کی عزت و وقار کی حفاظت ممکن ہو سکے، خصوصاً جب بات ایک عوامی نمائندہ اور ریاست کی ایک خاتون قائد کی ہو۔ قبل ازیں تلنگانہ جاگروتی کی خواتین ونگ نے وومنس کمیشن دفتر کے روبرو زبردست احتجاج منظم کیا۔ چیئرپرسن کی عدم موجودگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور تین مار ملّنا کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button