تلنگانہ جاگروتی کی جدوجہد کامیاب کوڑنگل – نارائن پیٹ لفٹ ایریگیشن پروجیکٹ متاثرین کو 20 لاکھ روپئے معاوضہ کا اعلان

تلنگانہ جاگروتی کی جدوجہد کامیاب
کوڑنگل – نارائن پیٹ لفٹ ایریگیشن پروجیکٹ متاثرین کو 20 لاکھ روپئے معاوضہ کا اعلان
تلنگانہ جاگروتی کی جدوجہد کے باعث کوڑنگل ـ نارائن پیٹ لفٹ ایریگیشن پروجیکٹ کےاراضیات سے محروم کسانوں کو فی ایکڑ 20 لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا حکومت نے اعلان کیا ہے ۔تلنگانہ جاگروتی کی کامیاب جدوجہد کے نتیجہ میں حکومت کو یہ فیصلہ کرنا پڑا۔ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تلنگانہ جاگروتی کے پوسٹ میں کہا گیا کہ حکومت متاثرہ کسانوں کی زمینیں چھین کر صرف فی ایکڑ 14 لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا فیصلہ کر رہی تھی لیکن تلنگانہ جاگروتی نے حکومت کے اس فیصلہ کےخلاف احتجاج کیا اور کسانوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کی۔دامرگڈہ منڈل کے کانکورتی میں بے گھر ہونے والے کسانوں کی آواز بن کر ان کے حقوق کے لئے جدوجہد کی گئی ۔احتجاج کے دوران حکومت سے دو ٹوک الفاظ میں کہا گیا کہ “جب تک فی ایکڑ 20 لاکھ روپئے معاوضہ نہیں دیا جاتا، زمینیں نہیں دی جائیں گی ۔تلنگانہ جاگروتی کی مسلسل جدوجہد کے سامنے حکومت کو جھکنا پڑا اور متاثرہ کسانوں کے مطالبہ کے مطابق معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا۔تلنگانہ جاگروتی ہمیشہ کسانوں، کمزور طبقات اور محروم لوگوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتی رہے گی اور ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔