تلنگانہ
جوبلی ہلز ضمنی انتخاب: پولیس کی پابندی پر مرکزی وزیر بنڈی سنجے برہم، ہر حال میں بورہ بنڈہ جانے کا اعلان
حیدرآباد کے جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں مرکزی وزیر بنڈی سنجے کو انتخابی جلسہ کی اجازت دینے سے پولیس نے انکار کردیا ۔ جس پر بنڈی سنجے نے پولیس پر سخت برہمی ظاہر کی ۔بتایا گیا ہے کہ بی جے پی کی جانب سے بورہ بندہ میں مرکزی وزیر بنڈی سنجے کے جلسہ عام کی اجازت پہلے دی گئی تھی لیکن پولیس نے اچانک اسے منسوخ کر دیا۔
اس فیصلے پر بی جے پی کارکنوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ بنڈی سنجے نے پولیس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر حال میں بورہ بندہ جائیں گے اور دیکھیں گے کہ انہیں کون روکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ماضی میں بھی کئی طرح کی رکاوٹوں اور پابندیوں کا مقابلہ کیا ہے۔
انہوں نے پارٹی کارکنوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ شام کو بڑی تعداد میں بورہ بندہ پہنچیں تاکہ حکومت کو بی جے پی کا دم دکھایا جا سکے۔



