تلنگانہ

غریبوں اور کسانوں پر اس قدر ظلم و ستم کیوں ؟ ہم مظلومین کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے: کے کویتا

غریبوں اور کسانوں پر اس قدر ظلم و ستم کیوں

*کانکورتی میں نصف شب کو پولیس کی کارروائی قابل مذمت*

*حکومت اپنے خوابوں کے پروجیکٹس کی تکمیل کے لئے عوام کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے*

ہم مظلومین کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے: کے کویتا

 

صدر تلنگانہ جاگروتی و رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلواکنٹلہ کویتا نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کسانوں اور غریبوں کے خلاف اس قدر تعصب کیوں برت رہے ہیں؟

 

انہوں نے سوال کیا کہ کوڑنگل۔نارائن پیٹ لفٹ ایریگیشن اسکیم کے لئے اراضی کے حصول کے نام پر اتنا ظلم و ستم کیوں کیا جا رہا ہے؟ کیا آدھی رات کے وقت کانکورتی گاؤں پر پولیس کو بھیج کر عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنا درست ہے؟

 

کویتا نے الزام عائد کیا کہ حال ہی میں لگاچرلا میں بنجارہ لڑکیوں پر جو مظالم ڈھائے گئے، اب وہی مظالم کانکورتی کے عوام پر جاری رکھے جا رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اس طرح کی آمرانہ کارروائیوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ اگر حکومت اپنے خوابوں کے پروجیکٹس کے لئے عوام کے ساتھ ناانصافی کرنے کی کوشش کرے گی تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔کویتا نے یاد دلایا کہ ماضی میں بھی کانکورتی کے عوام کے ساتھ ہم کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی ان کے حق میں جدوجہد کے لئے سب سے آگے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button