تلنگانہ

دور درشن ٹی وی حیدرآباد پر خواتین کا محفل مشاعرہ 

 

حیدرآباد (راست)دور درشن کیندر ٹی وی اسٹوڈیو میں 9 اکٹوبر 2024 کو اردو پروگرام ”آداب حیدرآباد“کے تحت خواتین کے ”محفل مشاعرہ“کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔مشاعرہ سے قبل معروف سماجی جہد کار رفیعہ نوشین نے دیگر شاعرات کے ساتھ پروگرام کے صدر پی وی ستیہ نارائن نیز اردو پروگرام پروڈیو سر جی سبھاش سے ملاقات کرتے ہوئے اردو کے مختلف النوع پروگرام نشر کرنے اور ان پروگراموں میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ جی سبھاش صاحب نے اس ضمن میں بھر پور تعاون کرنے کا وعدہ کیا۔ محفل مشاعرہ میں حیدرآباد دکن کی معروف و مقبول شاعرات حنا شہیدی، مونا ایلزبتھ کورین، رفیعہ نوشین، ارجمند بانو اور آرزو مہک نے تحت و ترنم میں مختلف مضامین و موضوعات پر مبنی رنگا رنگ کلام پیش کیا۔ رفیعہ نوشین نے نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دیئے۔ خواتین کے اس مشاعرہ کو بتاریخ 20 اکٹوبر بروز اتوار دو بجے دن دور درشن یاد گیری چینل نشر کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button