تلنگانہ

کانگریس حکومت صرف وعدوں میں مصروف عملی اقدامات ندارد۔خواتین سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے گئے

کانگریس حکومت صرف وعدوں میں مصروف

عملی اقدامات ندارد۔خواتین سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے گئے

تلنگانہ جاگروتی جدوجہد اور انقلاب کی علامت

رام کوٹی و دیگر کی تنظیم میں شمولیت کے کویتا کا خطاب

 

ایل بی نگر حلقہ کے منصور آباد کےمعروف بی سی رہنما رام کوٹی نے آج تلنگانہ جاگروتی میں شمولیت اختیار کی۔ بنجارہ ہلز میں واقع جاگروتی کے دفتر میں منعقدہ پروگرام میں تلنگانہ جاگروتی کی صدر کلواکنٹلہ کویتا نے رام کوٹی کے ساتھ 350 سے زائد کارکنوں کو جاگروتی کے کھنڈوا اوڑھا کر تنظیم میں خیرمقدم کیا۔اس موقع پر کلواکنٹلہ کویتا نے اپنے خطاب میں کہا کہ جاگروتی میں شامل ہونا محض ایک وابستگی نہیں بلکہ ایک عہد ہے

 

۔ یہ بتکماں کھیلنے جیسا جوش رکھتا ہے اور اسی جذبے کے ساتھ جدوجہد کرنے کی ذمہ داری بھی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو فراموش کر دیا ہے۔ خواتین کوماہانہ 2500 روپئے دینے کا وعدہ کیا گیا مگر وہ وعدہ دھوکہ ثابت ہوا۔ ماضی میں سرکاری دواخانہ میں زچگی پر خواتین کو کے سی آر کِٹ فراہم کی جاتی تھی، لیکن کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ اسکیم بند کر دی گئی،

 

اور اب اس سہولت کی بحالی کے لئے لڑنا ہوگا۔کویتا نے کہا کہ غریب لڑکی کی شادی میں ایک تولہ سونا دینے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا، جبکہ حکومت نے اقتدار میں آنے سے قبل ہر سال دو لاکھ ملازمتیں دینے کا اعلان کیا تھا، مگر آج تک ایک بھی روزگار فراہم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت صرف وعدے کرنے میں مصروف ہے، عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آتے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بی سی بل لانے کا بھی وعدہ کیا تھا لیکن وہ وعدہ بھی ادھورا رہ گیا۔ بی سی طبقات کے حقوق کے لئے یہ جدوجہد اب مزید مضبوط انداز میں جاری رہے گی۔

 

کویتا نے واضح کیا کہ جاگروتی کا مطلب ہی جدوجہد ہے، جاگروتی کا مطلب ہی انقلاب کی علامت ہےاور ایک نہیں بلکہ ہر اُس مسئلہ پر لڑائی جاری رہے گی جس میں عوام سے ناانصافی ہو رہی ہے۔اس موقع پر تلنگانہ جاگروتی کے ورکنگ پریسڈنٹ ایل روپ سنگھ نائیک، جنرل سکریٹری نوین آچاری اور دیگر قائدین نے بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button